اردو انسٹی ٹیوٹ کی ماہانہ نشت


اتوار 19 فروری 2023 کو اردو انسٹی ٹیوٹ کی ماہانہ نشست منعقد کی گئی – جناب امین حیدر نے امجد اسلام امجد کی کہانی امجد کی زبانی کے عنوان سے مکالماتی مضمون پیش کیا – فیصل ملک نے ضیاء محی الدین کے ساتھ گذرے وقت کی یاد داشتیں پیش کیں – اعجاز ہاشمی نے امجد اسلام امجد کی شاعری نذر محفل کی – فرخ خواجہ نے ” آج کی کہانی میری زبانی “ کے عنوان سے امجد اسلام امجد کے ساتھ اپنا ایک دلچسپ قصہ بیان کیا اور ان کی اسٹوڈیو میں تیار کردہ ایک غزل اپنی خوبصورت آواز اور انداز میں پیش کی – نذر نقوی نے بھی امجد اسلام امجد سے اپنے تعلق خاص کا ذکر کیا اور ان کے ساتھ ملاقات کا قصہ پیش کیا – دونوں مرحومین کے لیئے دعا کی گئی –

رومی خوانہ نے ” آپ کی نگارشات و تخلیقات “ کی خوبصورت نظامت کی جس میں ریاض نیازی ، ساجد چودھری ، غلام السیدین ، نذر حنفی اور افضال الرحمان افسر نے اپنے کلام سے نوازا – حاضرین نے تمام پروگرام کا بہت دلچسپی سے لطف اٹھایا اور ڈھیروں تحسین سے نوازا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے